سیالکوٹ: قاتل ڈور نے دبئی پلٹ نوجوان کی جان لے لی

Published On 26 February,2023 08:16 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پتنگ بازی عروج پر ، قاتل ڈور نے دبئی پلٹ نوجوان کی جان لے لی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ نیکاپورہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈور پھرنے سے دبئی پلٹ نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت شمس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

24 سالہ شمس علی موضع بھڈال کا رہائشی ، مقتول کی 1 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، سیالکوٹ میں آج منچلوں کی جانب سے بسنت منائی گئی، سارا دن منچلے بوکاٹا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

سیالکوٹ پولیس نے دو دنوں میں درجنوں پتنگ بازوں کیخلاف مقدمات درج کیے، منچلوں کی جانب سے ہفتوں پہلے سوشل میڈیا پر اعلانات کیے گئے،پولیس کا سوشل میڈیا سیل ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کی مدد سے کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔