لودھراں: (دنیا نیوز) گلشن مدینہ کالونی کے ایک بنگلے سے 4 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ،مقتولین کی لاشیں ایک ہفتہ پرانی ہیں، مرنے والوں میں ماں ، بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت رکیہ بی بی عمر 60 سال، اسکی بیٹی چالیس سالہ غوث فاطمی، رکیہ بی بی کے بیٹے انس اور فواد شامل ہیں،لاشوں پر ٹیلکم پاؤڈر چھڑکا گیا تاکہ بدبو باہر نہ آسکے۔
انتہائی تعفن کے بعد پولیس کو اہل محلہ نے اطلاع دی، پولیس گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئی ،نیچے کمرے سے تین اور اوپری منزل سے ایک لاش ملی۔
پولیس کے مطابق لاشوں پر ظاہری تشدد یا چوٹ کا کوئی نشان نہیں ،فیملی نے آٹھ ماہ قبل جلالپور پیروالہ سے یہاں سکونت اختیار کی تھی۔