ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے اپنے والد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ وینسم ہاؤسنگ سکیم علاقہ تھانہ کینٹ میں رونما ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق محمد شعیب نامی نوجوان نے گھر میں سوئے ہوئے والد پر فائرنگ کر دی، والد کو قتل کرنے کے بعد بیٹا فرار ہو گیا۔
بھائی نے بھائی کے خلاف والد کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ کینٹ میں درج کرا دی، پولیس کے مطابق قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع بتائی جا رہی ہے۔