قصور : (دنیا نیوز ) پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 افراد کوگرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق کائیٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں 24 گھنٹوں میں 40 ایف آئی آر درج کرکے ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے ہزاروں روپے کی پتنگیں اور ڈور بر آمد کرلی گئیں ہیں جبکہ پتنگ بازی اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مزید کاروائیاں جاری ہیں ۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کاکہنا تھا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔