سیالکوٹ میں نجی ہسپتال کے باہر سے خاتون ڈاکٹر اغواء

Published On 06 May,2023 09:59 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سول لائن کی حدود خادم علی روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر سے خاتون ڈاکٹر کو اغواء کر لیا گیا، فوٹیج میں کالی شلوار قمیض میں ملبوس شخص کو خاتون ڈاکٹر کو اغواء کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون ڈاکٹر سدرہ بتول کو کار میں زبردستی سوار کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او حسن اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کو بازیاب کروانے اور ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے، بہت جلد خاتون ڈاکٹر کو بازیاب کروا کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔