سعودی انسداد منشیات فورس نے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

Published On 06 May,2023 08:04 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی انسداد منشیات فورس نے جدہ میں کارروائی کے دوران 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

سعودی انسداد منشیات فورس کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق گرفتار پاکستانی شہری آئس نشے کی فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد سے منشیات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ 

Advertisement