چین کی بحریہ نے پورٹ سوڈان پر موجود 216 پاکستانیوں کو بحفاظت سعودی عرب پہنچا دیا

Published On 28 April,2023 11:45 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کی بحریہ نے پورٹ سوڈان پر موجود 216 پاکستانیوں کو بحفاظت سعودی عرب پہنچا دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوڈان میں خانہ جنگی کی تشویشناک صورتحال میں بہتری نہ آ سکی جس کے باعث سوڈان میں محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان سے انخلاء کا مشن، پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا

پاکستان کا دیرینہ دوست چین بھی پاکستانی شہریوں کے انخلاء میں پیش پیش ہے، چین کی بحریہ نے پورٹ سوڈان پر موجود 216 پاکستانیوں کو بحفاظت سعودی عرب پہنچا دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے بحری جہاز ویشنہو نے پاکستانیوں کو جدہ پہنچایا، ترجمان کا کہنا تھا کہ دوستی اور تعاون کے جذبے پر چینی دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement