ریاض: (ویب ڈیسک) ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق القصیم میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔