تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے حج کی براہ راست پروازوں کیلئے سعودی عرب کو درخواست کرادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے، تاہم ابھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں، اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان اس وقت تیسرے فریق ممالک کے ذریعے مکہ جاتے ہیں، جو اضافی اخراجات اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔