خان پور: (دنیا نیوز) گھریلو رنجش یا کچھ اور معاملہ، سگے چچا نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے جوان بھتیجے کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، زخمی ہونے والے نوجوان کی 7 دن بعد شادی طے تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان محمد عثمان گھر جا رہا تھا کہ چچا اشفاق احمد، عمر اور حمزہ نے پکڑ کر تشدد کیا، ملزمان نے تیز دھار ٹوکے کے وار کرکے محمد عثمان کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور ایس ایچ او ظاہر پیر نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقدمہ بھی درج کر رہے ہیں جس پر تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی۔