سندھ: تعلیمی بورڈز کے سربراہان کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

Published On 25 October,2023 10:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اہم تبدیلی کر دی گئی جس کے تحت بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے عدالتی فیصلے پر 5 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، 5 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو دفاتر جانے سے روک دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی ہونے والے چیئرمینوں کی تقرری کوغیر قانونی قرار دیا تھا، بورڈز میں کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ، حیدرآباد بورڈ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ بورڈ شامل ہیں۔