لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے ہونے والے تحریری امتحانات میں 12 امیدوار کامیاب ہوئے، سول ججز کے لئے ہونے والے تحریری امتحانات میں 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ججز کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحانات رواں برس جون اور جولائی کے مہینوں میں منعقد ہوئے تھے۔