لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے 27 اکتوبر کو سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا، سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا، سی سی پی او لاہور خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔