اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، غیرشرعی نکاح کیس ارجنٹ نوعیت کا کیس ہے، غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، استدعا کی جاتی ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے۔
عدالت نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کردیئے، سول جج قدرت اللہ نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کو 28 اکتوبر کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔