اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حلقہ این اے 24 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو انتخابی مہم میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نوٹس جاری ہوا تھا۔