اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ اپیل پر آج پہلی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔