اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پیر کو سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرائے گا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تقریباً مکمل کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا
نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، عام انتخابات کے انعقاد کے لئے صرف انتظامی فیصلے کرنا باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد جنوری کے آخری ہفتے 28 جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے اب تک کے فیصلوں سے بھی آگاہ کرے گا۔