لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا رائیونڈ میں اجلاس ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی منشور مرتب کریں گے، نوازشریف نے کہا کہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے، منشور میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی اصلاحات تجویز کی جانی چاہئیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مزید کہاکہ عام آدمی کو سستا، فوری اور بےلاگ انصاف ملنا چاہئے۔