شرقپور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ باضابطہ طور پر کمپین شروع کر رہی ہے اور بغیر کسی الائنس کے الیکشن میں حصہ لے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی بھی 5 سال نہیں دیے گئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہر بار ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے چلے کا عمل نہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے کچھ کہا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سمیت تمام جرائم کا حساب دینا ہو گا۔