اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔
ابصارعالم نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ دھرنے کے دوران مجھ پر اس وقت کے ڈی جی سی فیض حمید کا شدید دباؤ تھا، پیمرا قانون کی خلاف ورزی پر ایک نجی چینل کو بند کیا تو فیض حمید نے بلا کر باقی چینلز کو بھی بند کرنے کا کہا، حسین حقانی پر پابندی عائد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
سابق چیئرمین پیمرا نے کہا کہ اپریل 2017ء میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف، چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کو خط لکھ کر دباؤ سے متعلق بتایا تھا۔