اسلام آباد: (دنیانیوز) وزارت داخلہ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق اعداوشمار جاری کردیئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔
یہ بھی پڑھیں :ملک بھرمیں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، درجنوں زیرحراست
وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سےعزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیاجائےگا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔