اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر 6 نومبر سے تاحکم ثانی جاری کیا گیا، پیر سے تمام 8 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے۔
ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیر سے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔