لاہور : (دنیانیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پسنی گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے پسنی گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید 14 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پسنی گوادر میں وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے 14 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، قوم شہداء کی قرض دار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج اور اپنے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے، دہشت گرد اپنے مذموم حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔