لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی طاقت سے انتخابی دنگل جیتے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ سیاسی طبل جنگ بج چکا ہے، استحکام پاکستانی پارٹی نے منفرد اور قابل عمل منشور پیش کیا ہے، ہمارے جلسوں کی پے در پے کامیابیوں نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو آئی پی پی نے اپنے جلسوں کے ذریعے کھلا چیلنج کر دیا، ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے، فطرت کے طبیب نے ملک اور عوام کو استحکام کا نسخہ تجویز کیا ہے۔