لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے دوسرے مرحلے کے جلسوں کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی پہلے مرحلے میں نو دسمبر تک پنجاب کے 9 اضلاع کے جلسوں کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے، استحکام پاکستان پارٹی نے دوسرے مرحلے میں کامونکی، گوجرانوالہ، قصوراور لیہ میں جلسوں اور ورکرز کنونشنز کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق کامونکی میں 26 نومبر، قصور میں 3 دسمبر اور لیہ میں 17 دسمبر کو آئی پی پی کے کنونشن منعقد ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی کا کامونکی کا کنونشن رانا نذیر احمد کی سربراہی میں ہوگا اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، خانیوال کی طرح باقی اضلاع میں بھی کامیابی ملے گی۔
کرنل ہاشم ڈوگر نے مزید بتایا کہ لوگ آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں سے بیزار ہو چکے ہیں، اب حقیقی تبدیلی آئے گی، پنجاب بھر میں پارٹی مختلف اضلاع میں کنونشن منعقد کر رہی ہے، آئی پی پی 3 نومبر کو حافظ آباد میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔