لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں جلسے اور کنونشنز ہوں گے، 28 اکتوبر کو خانیوال، 3 نومبر حافظ آباد، 9 نومبر نارووال، 12 نومبر لیہ اور 17 نومبر کو قصور میں میدان لگے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 20 نومبر کو گوجرانوالہ، 24 نومبر جھنگ، 2 دسمبر ساہیوال اور 9 دسمبر کو فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں کنونشنز ہوں گے، انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر آئی پی پی علیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہر ضلع میں رابطے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیم و زراعت کیلئے مراد راس اور نعمان لنگڑیال کی سربراہی میں کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز کو ہر ضلع میں فوری تنظیم سازی کی بھی ہدایت کی ہے۔