دوحہ: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کو جسد واحد بنکر اسرائیل جیسے ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنما خالد مشعل سے الوداعی ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ تین دن میں حماس رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، رہنماؤں نے حالیہ فلسطین کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، مسلم اُمہ اور خصوصا مسلم حکمرانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں اسماعیل ہانیہ، خالد مشعل سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی باتیں کرنے والا مغرب فلسطین میں جانوروں کا کردار ادا کرتا ہے، حماس رہنماؤں نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، وفد میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی صوبہ سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مرکزی رہنما جے یو آئی مفتی ابرار بھی شامل تھے۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 5, 2023