اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ ازبکستان اور سعودی عرب سے متعلق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم آج صبح دس بجے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں ہو گا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امداد کی فراہمی پر غور ہو گا۔