پرویز الٰہی ناروا سلوک: عدالت نے ہوم سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کر لی

پرویز الٰہی ناروا سلوک: عدالت نے ہوم سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کر لی

چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اپنے سیاسی اور سماجی سٹیٹس کے مطابق جیل میں بہتر کلاس اور سہولتوں کے حقدار ہیں، سہولتیں دینے کے بجائے اڈیالہ جیل میں چودھری ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیملی اور وکلاء کے ساتھ ملاقات کے دوران غیر قانونی مداخلت کر کے ملاقاتوں کو بے مقصد کر دیا جاتا ہے، وکلاء کو کاغذ پنسل ساتھ رکھنے اور لکھ کر نوٹس ایکسچینج کرنے کی سہولت بھی نہیں دی جاتی، گفتگو کو ٹیپ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا رات گئے پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ، خواتین کو باہر نکال کر تلاشی

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی دل کے مریض ہیں انہیں ڈاکٹرز نے گھر کا پرہیزی کھانا ایڈوائز کیا ہوا ہے، پرویز الٰہی کو جیل میں گھر کے پکے کھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جیل کا کھانا کھانے سے انہیں اکثر فوڈ پوائزننگ اور معدے میں مسئلہ ہو جاتا ہے۔

سردار عبدالرازق کا کہنا تھا کہ کمر کی تکلیف کے لئے فزیو تھراپی کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے آج عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو بی کلاس دینے کیلئے انہوں نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ بھجوا دی، معاملہ ہوم سیکرٹری کے پاس زیرتجویز ہے۔

عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کی شکایات کے ازالے کی بابت ایک ہفتے میں تفصیلی پراگریس رپورٹ طلب کر لی۔