لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
ضلع کچہری لاہور میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت سے اینٹی کرپشن نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔