تربت میں بم دھماکہ: 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 19 November,2023 07:17 pm

تربت: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں گاڑی میں سوار افراد کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔