کراچی: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخالفین کو جمہوریت کے آداب یاد دلا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین سیاست میں دشمنی کی روایات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی چکی میں پس رہے ہیں، جن لوگوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے وہ بیساکھیوں کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، مولانا قوم کو بتائیں کہ اسمبلیوں سے استعفے کس کا ایجنڈا تھا۔
فیصل کریم نے کہا کہ عرفان صدیقی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نہ گھر میں بیٹھنے والے ہیں نہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے، چیئرمین نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی۔