مشورہ ہے شہری جلد لائسنس بنا لیں، اس کی فیس بڑھنے لگی ہے: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

Published On 22 November,2023 09:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پانچویں خدمت مرکز تزئین و آرائش کے بعد کھل چکا ہے، شہریوں کو مشورہ ہے جلد لائسنس بنا لیں، اس کی فیس بڑھنے لگی ہے۔

5 ویں خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مراکز پر لمبی لائنیں تھیں ،اچھی بات ہے لوگ لائسنس بنا رہے ہیں، ایک دن 16 ہزار لائسنس بنے ہیں شہر میں، میں نے بھی اپنا لائسنس ری نیو کرا لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کم عمر بچے گاڑی نہ چلائیں، آج بھی سڑکوں پر حادثات ہو رہے ہیں، 737 پولیس سٹیشن پنجاب کے کام کر رہے ہیں، پنجاب کے سارے پولیس سٹیشنز میں بہتری نظر آئے گی، پولیس کا رویہ بھی بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پولیس سٹیشنز میں تھانے دار کلچر تبدیل کر رہے ہیں، لاہور میں ون فائیو کا ڈیٹا بھی کم ہوا ہے، لاہور میں ہر پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جیسے فیول کی پرائس کم ہوتی ہے تو سب اشیا کی قیمتیں کم کرتے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، چینی کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، پرائسز کو کنٹرول کرنا ہمارا فوکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ، ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشنز کیلئے تیاری پوری ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی خدمت مرکز کام کر رہے ہیں، پنجاب میں کچے کا سارا علاقہ 95 فیصد واپس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی اپنے متعلقہ علاقے میں آپریشن کر رہی ہے، انٹرپول کے ذریعے بہت سارے کریمنلز کو گرفتار کر کے واپس لا رہے ہیں۔