اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں تعینات سبکدوش ہونے والے روسی سفیر نے ملاقات کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہا، نگران وزیراعظم نے ڈنیلا گنیش کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ روس علاقائی اور عالمی مسائل میں کلیدی کردار کا حامل ہے، روس پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، نگران وزیراعظم نے باہمی تعلقات کے بتدریج استحکام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم نے دوطرفہ باہمی مفید تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات دونوں ممالک اور خطے کی عوام کے لئے مفید ہوں گے۔