کراچی: (دنیا نیوز) پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری سیاسی منظرنامے پر متحرک ہو گئے، انہوں نے ملک بھر میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کے لئے نمائندے مقرر کر دئیے۔
سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کے لئے سعید غنی اور ناصر حسین شاہ، بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ ذمے داریاں نبھائیں گے۔
پنجاب اور کے پی میں نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے رکھیں گے۔