لاہور: (دنیا نیوز) سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی شہر میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 217 ریکارڈ کی گئی ہے، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254 جبکہ عامر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے مال روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، شہر کی تمام مارکیٹیں بند رہیں، پنجاب حکومت نے شہریوں سے تعاون کے لئے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔