پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے، گوہر علی خان چیئرمین کے مضبوط امیدوار

Published On 02 December,2023 12:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) ‏تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے، بیرسٹر گوہر علی خان کا بلامقابلہ چیئرمین تحریک انصاف منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏انٹرا پارٹی الیکشن مرکز اور صوبائی سطح کی قیادت کیلئے منعقد کیے جائیں گے، ‏الیکشن میں ووٹرز آن لائن ایپ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ‏تمام امیدواران کے نام جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ‏تحریک انصاف کے مرکزی صدر کی نشست پر چودھری پرویز الہٰی امیدوار ہوں گے، ‏عمر گوہر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

پنجاب کی صدارت کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد انٹرا پارٹی انتخاب میں حصہ لیں گی، ‏پنجاب کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر حماد اظہر میدان میں ہوں گے، خیبر پختونخوا کی صدارت کیلئے علی امین گنڈا پور فیورٹ امیدوار ہیں، ‏خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل کی نشست پر علی اصغر امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے طور پر حلیم عادل شیخ امیدوار ہیں، ‏سندھ کے سیکرٹری کی نشست کے امیدوار ایڈووکیٹ علی اصغر ہوں گے۔