اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ہزاروں برس پرانی اور خوبصورت روایات پر مبنی سندھی ثقافت کا دن ہے، سندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا ایک خوبصورت رنگ ہے، صوفیوں کی دھرتی سندھ صدیوں سے برداشت اور امن کا گہوارہ رہی ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سندھ کی اس زرخیز سرزمین نے ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کی تہذیب میں اہم کردار ادا کیا، سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، سندھی ثقافت کے دن پر میں اپنے سندھی بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔