لاہور: (دنیا نیوز) قائد ایوان سینٹ اسحاق ڈار سابق ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کی رہائش گاہ گئے، سینیٹر اسحاق ڈار دو گھنٹے تک شائستہ پرویز ملک کی رہائش گاہ پر رہے، مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں معاشی اصلاحات اور پارٹی کے منشور میں معاشی ایجنڈے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طاقت بنے گا، اسحاق ڈار نے پرویز ملک مرحوم کے ساتھ گزرے وقت سے متعلق واقعات شیئر کئے، انہوں نے کہا کہ پرویز ملک ایک مخلص ساتھی تھے اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہزاروں ورکرز نے پارٹی کا ٹکٹ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔