کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں بشیر میمن، نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
— Mian Asher Albert (@asher_albert) December 4, 2023
بشیر میمن نے کہا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ موجود ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، قانونی راستہ ہی استعمال کریں گے، حلقہ بندیوں کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، فرمائشوں پر حلقے بنائے گئے، ہم نے کسی افسر کو دھمکی نہیں دی، سعید غنی میری طرح ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پری پول دھاندلی شروع کردی ہے، پیپلزپارٹی کی دھاندلیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔