پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان، علی امین گنڈا پور صدر مقرر

Published On 06 December,2023 05:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کر دیئے گئے، تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ نائب صدر، انور تاج بھی نائب صدر مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہٰی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔