لاہور ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

Published On 08 December,2023 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو پُراسرار طور پر آگ لگ گئی۔

گاڑی کو آگ لگنے کے باعث دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سول ایوی ایشن کی فائرفائٹنگ ٹیم نے آگ بجھائی، گاڑی جل کر راکھ ہو گئی، پاس کھڑی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔