اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز لائرز فورم کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں و قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا، فاروق ایچ نائیک اور شہادت اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری 8 روزہ قیام کے بعد لاہور سے روانہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی، آمنہ پراچہ اور رضا ربانی بھی موجود تھے۔
اجلاس میں قاضی بشیر، بہرام خان ترین، راحیل کامران چیمہ، ساجد تنولی، گوہر رحمان خٹک، قاضی بشیر، غیاث الحق اور اسرار عباسی نے بھی شرکت کی۔