سابق صدر آصف زرداری 8 روزہ قیام کے بعد لاہور سے روانہ

Published On 08 December,2023 06:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 8 روز قیام کرنے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں 8 روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی 11 دسمبر کو لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو 12 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔