لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 2 خاندانوں نے 7 دفعہ حکومتیں کیں، خود خوشحال ہو گئے لیکن ملک کو بدحال کر دیا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، عوام کی نمائندہ ہو گی، آزمائے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کے بجائے، اضافے کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان 8 فروری کو خاندانوں کے محلات کا طواف کرنے کے بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں، دو خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25 کروڑ عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہے، کرپشن، بے روزگاری سے پاک پاکستان کے لیے 8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگائیں۔