اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نقول تقسیم کے آرڈر کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جمعرات کو سماعت کریں گے، درخواست میں عدالت سے درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سلمان صفدر اور سکندر ذوالقرنین سلیم کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور اسٹیٹ فریق کی چار دسمبر کو سائفر کیس سے متعلق غیر مجاز طریقے سے کارروائی ہوئی، ٹرائل کورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 36 (3) کو نظر انداز کیا گیا۔