اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان واقعہ میں 23 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، عوام نے حوصلہ نہیں ہارا، مشکل مراحل قوموں پر آتے رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مشکلات کے بعد آسانیوں کا وعدہ فرمایا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمہ کے لیے قومی وحدت کی ضرورت ہے، افراتفری اور سیاسی انتشار رہے گا تو ملک کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔