نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔