پولیس لائنز ٹانک پر خودکش حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

Published On 15 December,2023 09:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اور فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہادت کو گلے لگایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔