شوگران، سری پایہ، مکڑہ میں برف باری، سیاحوں کو مشکلات

Published On 16 December,2023 09:56 pm

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) شوگران، سری پایہ، مکڑہ میں برف باری کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شوگران روڈ پر پھسلن کے باعث سیاحوں کی ویگو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ایک سیاح شدید زخمی ہوا جبکہ باقی گاڑی سے باہر رہنے کے باعث محفوظ رہے۔

زخمی سیاح کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی سیاح کا تعلق لاہور سے ہے۔